جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا نہیں چاہتے، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کبھی انتخابی اتحاد نہیں ہوا اور نہ ہوگا، ہم نہیں چاہتے پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم کی فضا ہو۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن روایتی حریف ہیں، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی رہی ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو سب کو ماضی کو بھلا کر آگے چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اتحاد ہوتا ہے تو پری الیکشن ہی ہوتا ہے، ملک کو جس حد تک ہوسکے اتفاق رائے پر آنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مفاہمت ہو سکتی ہے وہ ہو جانا چاہیے، یہ جیت کا مسئلہ نہیں، اگر سب پارٹیاں اکٹھی ہو جائیں تو پھر الیکشن تو نہیں ہوگا۔

 عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر آصف زرداری نے خیر سگالی کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.