بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان سے ایک روزہ سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ اتری ہے۔

اس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اور مدمقابل ٹیم کو بڑا ہدف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم، فخرزمان، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر جنوبی افریقا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست دی ہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے بیٹنگ میں فخر زمان، بابراعظم اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ بولنگ میں حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.