بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر شاداب خان اورامام الحق وطن واپس پہنچ گئے

دورۂ جنوبی افریقا کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر شاداب خان اور امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔

شاداب خان انجری کےباعث جنوبی افریقا، زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر  ہوئے، امام الحق ٹی ٹونٹی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان کے بھائی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹرز نے وطن واپسی پردوحہ ائیرپورٹ پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش میں ٹورنامنٹ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، شاداب خان اور امام الحق نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.