جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

ملک میں ایک دن انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پورے ملک میں ایک دن انتخابات کروانے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس درخواست پر 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مذاکرات سے مسئلے کو حل کرنے کی تجویز  دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.