جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

کوئٹہ سے ن لیگ کے قافلے مینارِ پاکستان کیلئے روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکن سات بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں کوئٹہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی ٹرین کارکنوں کو لے کر کل سہ پہر لاہور پہنچے گی۔

کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

سبی سے قافلہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.