جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

کراچی، بجلی دوسری بار مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست  کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، ڈسکوز کے صارفین پر بھی 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع کردی گئی جس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کراچی کے لیے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.