جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے میزبان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے اننگ کا آغاز کیا اور 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

لٹن داس 66، تنزید حسن 51، محمود اللّٰہ 46 اور مشفیق الرحیم 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا، جسپریت بمرا اور محمد سراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ کے سترہویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بولر بن گئے۔

آج کا یہ میچ پونے میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلا دیش نے ایک میچ جیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.