جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، رہنما ن لیگ امیر مقام

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اہل کراچی جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ دہشتگردی اور مسائل کے حل کیلئے نواز شریف کی واپسی ناگزیر ہے، 21 اکتوبر کو لاہور میں نواز شریف کو خوش آمدید کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف غلط کیسز بنائے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے، عوام کو پتا چل گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کیلئے کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب نواز شریف نااہل ہوئے تو کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی، نواز شریف نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.