سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو شہید بے نظیر بھٹو کی استقبالیہ ریلی کو خودکش حملہ آوروں نے خون سے رنگ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاں نثار خود قربان ہوگئے مگر بی بی پر آنچ نہ آنے دی، بی بی شہید کی حفاظت کرنے والے 177 شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قبل ازیں سانحہ کارساز کی یاد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، کچھ بھی ہوجائے الیکشن کروانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا جا رہا ہے، نگراں وزیراعظم، نگراں وزیر خارجہ سے مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھائیں۔
Comments are closed.