غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بم باری کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسپتال اور طبی عملے کو عالمی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
فرانس کے صدر نے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے غزہ کے اسپتال پر حملے کو تباہ کن اور انسانی جانوں کا ضیاع قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے وحشیانہ جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.