انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی۔
بنگلورو کے ہوٹل میں پاکستانی کھلاڑی ہلکی پھلکی جم ٹریننگ کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد کل گراونڈ کا رخ کرے گی، پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 سے 9 بجے تک شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز احمد آباد سے بنگلورو پہنچی تھی۔
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اسامہ میر بخار اور فخر زمان گھٹنے کے درد سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.