جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

سعودی عرب کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے سعودی سفیر نے ملاقات کی۔

ترجمان  نے بتایا ہے کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.