گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیر قانونی استعمال کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔
گورنر کے ساتھ سوات کے دورے پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں ان کے 2 پوتے اور رشتے دار تاجر بھی موجود تھے، واپسی پر ان کے ساتھ ایک پارٹی کارکن بھی اپنے بچوں کےساتھ ہیلی کاپٹر میں آیا۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔
اس حوالے سے گورنر کے پی حاجی غلام علی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کو بھی ساتھ ہیلی کاپٹر میں لے گئے۔
Comments are closed.