بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے حق میں عدالتی فیصلہ درست ہے، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے حق میں عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے  بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خود کہا کہ وہ اپنے اختیارات منتقل کرنے کو تیار ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایسے معاملات میں مداخلت کی، جو اُسے نہیں کرنی چاہیے تھی۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ اب چیف جسٹس آرٹیکل 184 تھری کے معاملے پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر ہو سکے گی۔

بیرسٹر علی ظفر  نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلہ دیا، یہ قانون پاناما کیس سمیت ماضی کے کیسز پر لاگو نہیں ہوگا، اس قانون کا کسی خاص شخصیت کو فائدہ نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.