بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم نے ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی میں وقت درکار ہوتا ہے، اس منزل تک پہنچنے کےلیے مختلف مراحل طے کیے، پرانے نظام سے فائدہ حاصل کرنیوالے رکاوٹیں ڈالتے ہیں، وہ رکاوٹیں نہیں ڈالے گا تو پیسہ کیسے بنائے گا۔

انہوں نے کہا ہم نے اپنی آنکھوں سے نظام خراب ہوتے دیکھا ہے، منصوبے پر وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، پاکستان میں بڑے بڑے مافیاز کو پہلی قانون کے تابع لانے کی کوشش ہے، جیسے جیسے قانون کی بالادستی کریں گے معاشرہ آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری کمزور طبقے کی ضروریات پورا کرنا ہے،ہیلتھ کارڈ بہت اہم قدم ہے، سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ترقی یافتہ ملکوں میں بھی اس طرح کی کوریج نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایل ڈی اے کے نظام میں بہتری آئی ہے، تعمیرا ت کے شعبے میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، قانون کی بالادستی کے بعد معاشرہ ترقی کرے گا، جون تک سو فیصد ڈیٹا مل جائے گا، غریب خاندانوں کی براہ راست مدد کریں گے، ملک میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں، ہماری اولین ترجیح غریب کی فلاح و بہبود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.