امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کیلئے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔
آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملوں میں فوجیوں سمیت 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا اسرائیل مخالف کسی بھی دوسرے فریق کو صورتحال کا فائدہ اٹھانے پر خبردار کرتا ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے میں رہیں گے۔
Comments are closed.