پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ ہے۔
ایم کیوایم رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ضلع کورنگی میں چند لوگوں کا مجمع کرکے ملیر فتح کرنے کا دعویٰ کیا۔
سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا تھا کہ جن کو یہ نہیں معلوم وہ ضلع ملیر میں نہیں بلکہ ضلع کورنگی میں کھڑے ہیں وہ کس منہ سے کراچی کی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب بوری بند لاشوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں سے ڈگریاں چھین کر اسلحہ تھمانے والے کراچی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
سلمان عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلاتفریق خدمت کی سیاست کی ہے، آئندہ انتخابات میں کراچی کے عوام ووٹ کی طاقت سے دہشت گردانہ ذہنیت کو مسترد کریں گے۔
Comments are closed.