اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم اکتوبر سے نافذ کر دی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول 98 کی فی لیٹر قیمت 3 اعشاریہ 42 سے 3 اعشاریہ 44 درہم کر دی گئی ہے، پیٹرول 95 کی فی لیٹر قیمت 3 اعشاریہ 31 سے 3 اعشاریہ 33 درہم کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق پیٹرول 91 کی فی لیٹر قیمت 3 اعشاریہ 23 سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 26 درہم کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 3 اعشاریہ 40 درہم سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 57 درہم کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.