جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کی سماعت شروع

فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست کی سماعت شروع ہو گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان، الیکشن کمیشن کے حکام، پیمرا اور پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں موجود ہیں۔

وفاق کا نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی درخواست واپس لے رہے ہیں۔

انٹیلی جنس بیورو اور پیمرا کے بعد وفاق نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاق نے بذریعہ وزارتِ دفاع سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التواء کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، الیکشن کمیشن، اعجاز الحق اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.