قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی دورۂ زمبابوے سے قبل بھرپور انفرادی فزیکل ٹریننگ جاری ہے۔
اظہر علی کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق انفرادی ٹریننگ کر رہے ہیں ، وہ دورۂ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں ۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان 10 اپریل کو کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گے اور بائیو سیکور ببل میں ٹریننگ کریں گے ۔
اس کے بعد پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 21 اپریل کو زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.