بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھ سے پہلے پورٹ چارجز پر اضافی ادائیگی ہوتی تھی، عدنان گیلانی

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی عدنان گیلانی نے کہا ہے کہ میرے آنے سے پہلے پورٹ چارجز کی مد میں اضافی ادائیگی ہورہی تھی۔ میں نے جولائی 2019 میں نوٹس لیا اور ایکشن لینے کا حکم دیا۔ اگست میں منسٹری نے مجھے ہٹادیا۔ پھر ڈیڑھ سال تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حکومت پسند کرتی تھی، مگر حکومت چاہتی تھی کہ میں پچھلی حکومت کے خلاف چلا جاؤں اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان دوں۔

عدنان گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ پر مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالا گیا۔مجھے بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ بتائیں کرپشن کہاں ہوئی ہے۔ بتائیں کہاں غلط ہوا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.