پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

گریڈ 19 کے افسر کی گرفتاری، پی ایم ایس ایسوسی ایشن کا چیف سیکریٹری کو خط

گریڈ 19 کے افسر کو حراست میں لینے کے معاملہ پر خیبر پختونخوا کی پروونشل مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن نے خط میں نیب پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ کو نیب نے سڑک سے اغواء کیا۔ گریڈ 19 کے افسر کو زیر سماعت پرانے کیس میں پکڑا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ایف آئی آر اور گرفتاری نہیں کی جاتی۔

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ افسران کی بےضابطگیوں پر محکمہ جاتی کارروائی ہوتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ انتظامی تحفظ کےلیے متعلقہ حکام کے ساتھ کیس اٹھایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.