ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، نعیم پنجوتھا

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک جیل حکام نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈاکٹر، بشریٰ بی بی اور وکلا کی ملاقات کے لیے اٹک جیل حکام سے اجازت مانگی۔

وکیل نے مزید کہا کہ اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے سے واضح طور پر انکار کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ منگل کو بشریٰ بی بی اور جمعرات کو ایک وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکتا ہے۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو آگاہ کیا گیا کہ جیل قوانین کے تحت ہفتے میں 6 دن ملاقات ہوسکتی ہے، اٹک جیل حکام ایک فرد کی ملاقات پر پابندی نہیں لگاسکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل قوانین کے مطابق ملاقات کی اجازت دی ہوئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجی گئی درخواست کا بھی جواب نہیں آیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے حقوق کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.