اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

ایشیا کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجہ کا نام شامل نہیں

پاکستان کے شہر ملتان میں 30 اگست سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

ایشیا کپ کے لیے 19 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا ہے جس میں میزبان ملک پاکستان کے 4، بھارت کے 11 کرکٹرز کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

کمنٹری پینل میں سری لنکا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر شامل ہے۔

پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ رمیز راجہ کا نام شامل نہیں ہے۔ 

بھارت کے روی شاستری، سنجے منجریکر، گوتم گھمبیر اور ہربھجن سنگھ سمیت بھارت کے 11 کرکٹرز اس پینل کا حصہ ہیں۔

سری لنکا کے اتاپتو، انگلینڈ کے ڈامنک کارک، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور زمبابوے کے اینڈی فلاور بھی پینل میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 19 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان ایشیا کپ کے براڈ کاسٹر نے کیا ہے تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال اس پینل کو اپنی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.