منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

ایم کیوایم کو مقبول باقر کے نام پر اعتراض نہیں، رعنا انصار

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کا کہنا ہے کہ اچھے نام پر اتفاق میں وقت لگتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس ریٹائر مقبول باقر کا نام فائنل ہوا۔

رعنا انصار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے باہمی مشاورت سے مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

 رعنا انصار نے بتایا ایم کیو ایم لیڈر شپ کو مقبول باقر کےنام پر ہرگز اعتراض نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے،  وقت سے پہلے چیزیں ہوگئیں، اب نوٹیفائی اورحلف برداری ہونی ہے۔

رعنا انصار نے کہا کہ ٹریفک کے رش کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں تاخیر ہوئی، چاہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.