ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

کیپٹن ریٹائرڈ فیضان ایس ایس پی کیماڑی تعینات

کراچی کے ضلع کیماڑی سے سنیئر سپریٹینڈنٹ پولیس کے عہدے سے فدا حسین جانوری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ان کی جگہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان کو ایس ایس پی کماڑی تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ فیضان ایس ایس یو میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، وہ ایس پی بلدیہ کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی اس سے قبل شکارپور میں بھی ایس ایس پی تعینات رہ چکے ہیں۔

فدا حسین جانوری کیماڑی ضلع وجود میں آنے کے بعد سے اب تک ایس ایس پی تعینات رہے۔ 

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو پولیس ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.