محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کی جانب سے قلعہ روہتاس جہلم کی بحالی کیلئے ایک اور اقدام کیا گیا، قلعہ روہتاس روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
ترجمان محکمہ آرکیالوجی نے کہا کہ پنجاب کے 27 تاریخی مقامات پر لائٹنگ کی جائے گی، شالامار باغ، کٹاس راج مندر، چوبرجی، ہڑپہ میوزیم بھی روشن کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میوزیم اور ہرن مینار بھی اب راتوں کو جگمگاتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.