جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ: پی سی بی خود مختار ادارہ نہیں، حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے بارے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خودمختار ادارہ نہیں، اسے حکومت سے ہی اجازت درکار ہوتی ہے۔

نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان مزاری نے بتایا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے بارے میں اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔

کراچی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈکپ کا…

انکا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرے گی۔

احسان مزاری نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، پاکستان کی ٹیمیں بھارت جا کر کھیل سکتی ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ذکا اشرف کو کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کا نیا سربراہ بنایا ہے، امید ہے ہمارے سوالات کے اب جوابات ضرور آئیں گے۔

چیئرمین کمیٹی نواب شیر وسیر نے کہا کہ اُمید ہے ذکا اشرف کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کریں گے، قائمہ کمیٹی اپنی تجاویز ذکا اشرف کو بھجوائے گی۔

اجلاس میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.