ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں برانز میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروور محمد یاسر نے پاکستانی اور بھارتی جیولین تھروور میں فرق بتادیا۔
محمد یاسر کا کہنا ہے کہ ہمارے اور بھارتی جیولین تھرورز میں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بیرون ملک ٹریننگ کرتے ہیں اور ہمارے پاس جیولین بھی نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میڈل جیتنے پر بھارتی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے انہیں فون کیا اور مبارکباد دی۔
محمد سرور کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا فیورٹ بھی ہیں اور دوست بھی۔
Comments are closed.