منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مشروط بنیادوں پر منظور کرلی۔

وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو چولیں مارنے کی بیماری ہے۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ فواد چوہدری نے درخواستِ استثنیٰ کے ساتھ کوئی طبی رپورٹ نہیں لگائی۔

عدالت نے 2 ستمبر کو آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو طبی رپورٹ ہمراہ لانے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.