بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں کورونا:38 اموات، 2717 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے 2ہزار 717 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے ، یوں صوبے میں وبا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 31ہزار 73 تک پہنچ گئی۔

ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 2 ہزار717 نئے کیسز میں سے لاہور میں 1525 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے صوبے میں مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،اموات کی تعداد 6 ہزار 523 تک پہنچ چکی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق راولپنڈی میں 233،فیصل آباد 108، ملتان میں66، جہلم میں 65،بہاولپور اور سیالکوٹ میں 62،62 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق گوجرانوالہ میں 52، رحیم یار خان میں 45،بہاولنگر میں 41،سرگودھا 39، گجرات میں 38،ساہیوال 36 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکپتن میں 33 ، منڈی بہاوالدین میں 31،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں27، شیخوپورہ، حافظ آباد اور وہاڑی میں 26،26، جھنگ اور مظفر گڑھ میں 21،21 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق قصور میں20 اوکاڑہ میں 19،چنیوٹ میں 17،بھکر میں 14،نارووال میں12،خانیوال میں 10، ڈیرہ غازی خان اور ننکانہ میں9، 9کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چکوال اور میانوالی میں 8،8 اٹک ، لیہ میں 5،5خوشاب میں 3، لودھراں اور راجن پور میں 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.