کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا جس کے لیے صبح 9 بجے آرٹس کونسل میں پولنگ اسٹیشن کے دروازے کھولے جائیں گے۔
میئر کے انتخاب کا عمل 11 بجے شروع ہوگا جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلے ووٹرز اپنی رائے دیں گے۔
میئر کا انتخاب ہوجانے کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔
شناخت کے بعد ووٹر کو اندر جانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے جس کے مطابق میئر کراچی کے لیے 2 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں۔
علاوہ ازیں ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد پی پی پی کے اور سید سیف الدین جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.