بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

جماعت اسلامی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر آواز نہیں اٹھائی، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر آواز نہیں اٹھائی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں جاوید لطیف، پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مینڈیٹ کی توہین ہوگی تو الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھیں گے۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما نے واضح اعلان کیا کہ اُن کی جماعت پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کررہی ہے۔ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسی سے اتحاد کررہے ہیں اور نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹ پاور کا استعمال کیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا، اسٹریٹ پاور ایک شخص نےاستعمال کی تو 9 اور 10مئی کو کیا ہوا؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.