بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمازِ تراویح اور ختم قرآن کیلئے مساجد کھلی رہیں گی، اعلامیہ

وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام مساجد نمازِ تراویح اور ختم قرآن کے لیے کھلی رہیں گی۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ 

اعلامیے مطابق مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ گذشتہ سال کی طرح 20 نکاتی احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں عبادات کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ گذشتہ سال رمضان میں پورے عالم اسلام میں پاکستان میں مساجد کھلی رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.