بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کی اپ گریڈیشن مکمل، آپریشنل کردیا گیا

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے اسے آپریشنل کردیا گیا۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے (13L/31R) کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے آپریشنل کردیا گیا ہے۔

مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ صبح 6 بجکر 20 منٹ پر اتری۔

ایئرپورٹ منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے۔

اپ گریڈڈ رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس نےایئرپورٹ منیجر سے ملاقات کی۔

پائلٹس نے ملاقات میں ایئرپورٹ منیجر کو پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

پائلٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، رن وے پر نصب پاپی لائٹس شاندار ہیں۔

ترجمان کے مطابق رن ویز کی اپ گریڈیشن پر 5 ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔

داکیو کوڈ 4 ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم اور دن رات میں یہاں اتر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.