بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں دونوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر آج سماعت ہو گی۔

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ اور بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرے گا۔

عمران خان کی دیگر 2 درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی ہو گی۔

عمران خان کی این سی اے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت دن 2 بجے ہو گی۔

عمران خان کی دیگر 2 درخواستوں پر بھی سماعت دن 2 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواستِ ضمانت پر سماعت کریں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کمرۂ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.