بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو ن لیگ کیلئے چیلنج نہیں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہو گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں، جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاؤں جمائے اور ن لیگ کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاؤں جمائے۔

اسلام آبادوزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اعلان…

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آ کر الیکشن مہم چلائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، کیا عمران خان کو ہم نے کہا تھا کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کریں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.