انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ شکر ہے اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ میرے تمام کنکشن ٹیسٹ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی طور میں چند روز آرام کروں گا، دعائیں کرنے اور سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی تھی۔
Comments are closed.