اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

عائشہ گلالئی کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عائشہ گلالئی نے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کی محافظ پاک فوج ہے اور پاکستان کا ہر ایک شہری پاک فوج کا سپاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منایا جا رہا ہے، میں شہداء کے ورثا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ چوہدری شجاعت میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔

اس موقع پر چوہدری سرور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ق لیگ میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی 2017 میں پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.