پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے اپنے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم چھپنے والوں میں سے نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ روز سینئر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کی جانب سے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔
Comments are closed.