منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

روسی عدالت نے امریکی رپورٹر کی حراست میں توسیع کر دی

روسی عدالت نے گرفتار امریکی رپورٹر کی حراست میں توسیع کر دی۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی رپورٹر ایون گریشکووچ کو 30 اگست تک حراست میں رکھا جائے گا۔ 

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹر کو جاسوسی کے الزام میں ماسکو سے مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکا نے ایون گریشکووچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اس حوالے ترجمان وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی جان کربی نے کہا کہ ایون گریشکووچ کی حراست میں توسیع نہیں ہونی چاہیے اور امریکی اخبار کے رپورٹر کو فوری رہا کیا جانا چاہیے۔ 

جان کربی نے مزید کہا امریکا ایون گریشکووچ تک قونصلر رسائی چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.