پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کیلئے روانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں میں چیف جسٹس عامر فاروق شامل نہیں تھے۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے عملے کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق سپریم کورٹ میٹنگ کے لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دیے گئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کا حصہ بھی ہیں۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی کمیشن کے ممبر ہیں۔

یہ کمیشن اب سے کچھ دیر بعد اپنی کارروائی کا آغاز کرے گا۔

عدالتی عملے نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج دن 1 بجے مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.