پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

افسوس عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے: ایمان مزاری

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے یہ شکوہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ کو 1 ہفتے میں 3 بار گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایمان مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔

واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.