ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

شرمیلا فاروقی نے سری لنکا میں سیرسپاٹوں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی معروف سیاستدان، پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

آج کل شرمیلا فاروقی سری لنکا میں موجود ہیں، انہوں نے وہاں سے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

A post shared by Sharmila Saheba Faruqui s.i (@sharmilafaruqui)

ویڈیو میں شرمیلا فاروقی سمندر کنارے ہواؤں سے اور پانی کی لہروں سے محظوظ ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی اس ویڈیو پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف فنکارائیں بھی شرمیلا فاروقی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.