پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، یہ مہم 19مئی تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ بیس لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں اس سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

آپ بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائيں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائيں، اگر بچے کو کل چلنا ہے تو فیصلہ آج کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.