بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم میں صرف استعفوں پر اختلاف رائے ہے، رانا ثناء

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّہ نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے،  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں صرف ایک مسئلہ یعنی استعفوں پر اختلاف رائے ہے۔

رانا ثناء اللّہ نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد معاملات آگے بڑھیں گے، حکومت مخالف جدوجہد جاری رہے گی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّہ کی  عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

رانا ثناء اللّہ عبوری ضمانت کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لیکن عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

لاہورکی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

اس موقع پر رانا ثناء اللّہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف نے انسداد منشیات کیس میں گرفتار کیا اور منشیات فروخت کا الزام لگایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.