وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی گئی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے مکار آدمی ہیں، ان کا جھوٹ قوم کے سامنے آرہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے، ان شااللّٰہ ضرور اللّٰہ کی پکڑ ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، بہت جلد انویسٹمنٹ کانفرنس بلا رہے ہیں۔ کانفرنس میں تجارت ایجوکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکشن پر تعاون پر غور ہوگا۔
Comments are closed.