
ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4757 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43 ہزار 965 ٹیسٹ کئے گئے۔
این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.8فیصد رہی۔
واضح رہے کہ 29 مارچ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں 100 افراد انتقال کر گئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.