جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس کا رعایتی پیکیج بھی ختم

بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس کا رعایتی پیکیج بھی ختم کر دیا گیا۔

اوگرا کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی۔

ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل، لیدر، جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالرز پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا

اوگرا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹ سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہوں گے۔

ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این جی پر 4 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

اوگرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے اب گیس فی یونٹ 13 ڈالرز کی ہو گی۔

ادھر سوئی ناردرن نے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی قیمت سے متعلق فیصلہ اوگرا کا ہے، جس پر عمل کر دیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کےترجمان نے بتایا ہے کہ اس وقت گیس کے 6 ہزار انڈسٹری کنکشن ہیں، ایکسپورٹ یونٹس کو 50 فیصد سستی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کے موسم کے 3 ماہ زیادہ بل دینا ہو گا، نئے نوٹیفکیشن سے آر ایل این جی کنکشن والوں کو فرق پڑے گا۔

اپٹما کے ذرائع کے مطابق گیس پر سبسڈی ختم ہونے سے متعدد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.