تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوگئے اور انہوں نے سرکاری کام شروع کردیا ہے۔
ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو یہی تجویز دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صحت مند ہیں، اُن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کردی ہے، وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے تحت کام کررہے ہیں۔
Comments are closed.